گلگت بلتستان

نیلامی روکنے کے لئے سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی اپیل پر چیف کورٹ میں پیر کے روز سماعت ہوگی

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی اپیل پر سماعت پیر کے روز چیف کورٹ میں ہوگی۔ ٹرسٹ نے پورٹ کی اراضی نیلام کرنے کے فیصلے کو روکنے اور اس مقدمے میں فریق بننے کے لیے اپیل دائر کی تھی، جسے دو روز قبل سماعت کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیرمین ظفر اقبال نے پامیر ٹائمز کو بتایا کہ دائر اپیل پر سموار کو عدالت عالیہ میں سماعت ھوگی انھوں نے کہا کہ نیشنل بنک سے پانچ کروڑ روپے قرضہ پاک چائینہ سلک روٹ ڈرائی پورٹ کمپنی کے نام پر پرنس سلیم، یانگ جامن اور دیگر نے لیا ہے اور اس سے ٹرسٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زمین نیلام کرنا ہی ہے تو جنہوں نے قرضہ لیا ہے ان کی جائیداد نیلام کی جائے۔

ظفر اقبال نے کہا کہ معاہدہ کے تحت چین نے اگست 2014 میں پورٹ کا کنٹرول ٹرسٹ کے حوالے کرنا تھا۔ پورٹ نے 2004 میں کام شروع کیا ہے اور دس سالہ معاہدے کی مدت چار سال قبل مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button