کھیل

ضلع گانچھے، سرکاری سرپرستی سے محروم پولو کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت ٹورنامنٹ کروانے پر مجبور

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ضلع گانچھے میں فٹ بال ، والی بال ، کرکٹ کے بعد اب پولو کے کھیلاڑی بھی اپنی مدد آپ کے تحت ٹورنامنٹ کرانے پر مجبور ہو گئے ۔ کھیلوں کی فروغ میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے باعث ضلع گانچھے میں صحت مند سرگرمیوں کی فروغ اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے کھیلاڑیوں کو خود آگے آنا پڑ گیا ۔ پولو ٹیموں نے ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے کے لئے تمام کھیلاڑیوں سے پیسہ جمع کیا اور ٹورنامنٹ کے اخراجات اُٹھائے ہیں ۔ قدیم علاقائی کھیل پولو جو دن بہ دن ختم ہو رہا ہے اوراکثر کھیلاڑی مہنگے داموں گھوڑئے خرید کر سال بھرگھوڑئے پر لاکھوں روپے خرچ کر کے گھوڑئے کو پالتے ہیں تاکہ عوام کو تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کی ثقافت کو زندہ رکھ سکیں ۔ مگر حکومت کی ان کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے عدم توجہی کی وجہ سے اس کھیل اور کھیلاڑی دونوں متاثر ہو رہے ہیں ۔ ضلع گانچھے جو کسی زمانے میں پولو کھیل کی پہچان تھا آج ضلع بھر کے تمام علاقوں میں پولو کے میدان ویران ہو رہے ہیں اور بہت سے اچھے کھیلاڑیوں نے مایوس ہو کر پولو کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع گانچھے میں صحت مند سرگرمیوں کی فروغ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرئے کا قیام عمل میں آسکیں ۔ اور ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھ کر نئی نسلوں تک پہنچا سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button