متفرق

ہنزہ میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر، لاوڈ سپیکرز کی گونج سے عوام اور سیاح پریشان، دیواروں پر پوسٹرز کی بھرمار

ہنزہ (رحیم امان)ہنزہ حلقہ 6میں جوں جوں انتخابی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں دو سر ی طرف عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ خاص کرکمپین آفسز میں بڑئے بڑئے اسپیکرز لگا کر پارٹی ترانے اور اُمید واروں کی تعریف میں لکھے گئے ترانے دن رات بجائے جا رہے ہیں جس سے آواز کی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے جو لوگوں کے لیے زہنی ازذیت کا باعث بن رہا ہے۔اس وقت فیڈرل بورڈ کے انٹر کلاسسز کے امتحانات جاری ہیں ترانوں کا گنج امتحانی مراکز اور گھروں تک پہنچتی ہے جسکی وجہ سے طلباء بھی زہنی انتشار کا شکار ہو رہے ہیں اور پیپرز دینے میں انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس صورت حال میں انتظامیہ کا کردار کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلیوں کی وجہ سے ٹریفک جام بھی معمول بن چکا ہے۔اور ہنزہ حلقہ 6کو پارٹی بینرز اورپوسٹرز سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جسکی وجہ سے ہنزہ کی قدرتی حسن ماند پڑھ رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button