متفرق

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی فنانس کمیٹی کا پہلا اجلاس سپیکر نے اگلے مہینے دوبارہ رکھنے کی ہدایت کر دی

گلگت (پ ۔ر)گلگت بلتستان قانو ن ساز اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا پہلا اجلاس سپیکر فدا محمد ناشاد کی صدارت میں گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ، ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب ،ممبر قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز خیدر،ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر اور سیکریٹری قانون ساز اسمبلی عبداللہ خان نے بھی شرکت کیا۔اجلاس میں اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن،سیشن الاؤنس میں اضافہ اور دیگر اہم مالی امور کے کیسز زیر غور آئے ۔ فنانس منسٹر اکبر تابان اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے جس پر سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں چونکہ تمام معاملات مالی امور سے متعلق ہیں اس لئے فنانس منسٹر کی شرکت ضروری ہے اور سپیکر نے کمیٹی کے اجلاس کو اگلے مہینے دوبارہ رکھنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے آخر میں متفقہ طور پر ڈپٹی سیکریٹری کی پوسٹ کو سکیل 18سے 19میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی جس سے مذکورہ ڈپٹی سیکریٹری پنشن کی حد تک فائدہ لے سکے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button