عوامی مسائل

پاک فوج نے استور کے گاوں قمری میں صاف پانی سے محروم لوگوں کا سب سے بڑا مسلہ حل کردیا

استور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی بہادر بری فوجوطن عزیز کے دفاع کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اسی خدمت کے مثال پاک فوج نے تحصیل و ضلع استور (تھانہ)قمری کے پسماندہ علاقے قمری قایم کی قمری گاوں کے باسی پچھلے کئیں دہایوں سے سکول کی مخدوش حالت اور پینے کے پانی کے مسائل سے دو چار تھے۔خدمت خلق کے جذبے سے سر شار پاک فوج نے مئی 2016 میں قمری گاوں کے باسیوں کے سب سے بڑ ے مسلے اور بنیادی ضرورت کو حل کرنے کا بیڑااُٹھایا نہ صرف پاک فوج نے 5واٹر ٹینک اور 850میٹر پائپ کی مدد سے گاوں کے ہر کونے میں صاف پانی پہنچایا بلکہ سکول کی تزین آراہئش بچوں کے لیے جھولھے مفت کتب کی تقسیم نادر اور غریب بچوں کو یونفارم کی فراہمی اور سکول فرنیچر کی مرمت کو یقینی بنایا اس پروجیکٹ پر آنے والے تمام اخرجات جذبہ خیر ساگالی کے تحت فوج نے خود اُٹھائے ۔اس پروجیکٹ سے نہ صرف700 افراد اور 110گھرنے صاف پانی کے نعمت سے مستفد ہونگے بلکہ 94طلبہو طالبات ساز گار ماحول میں تعلم کے زیور سے آرستہ ہونگے اس کے علاوہ گاوں کی خواتین کو سخت سردی اور گرمی کے موسم میں دشور گزار راستوں سے گز کر پانی لانے کی زحمت بھی نہیں ہوگی جو اب گھر کے دہلز پر دستیاب ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button