متفرق

عوام ماہی پروری کے کاروبار میں شامل ہو کر آمدنی بڑھا سکتے ہیں، محکمہ تربیت اور آگاہی کے لئے کوشاں ہے، سجاد حیدر سیکریٹری

ہنزہ ( اجلال حسین ) کم سائل ہونے کے باوجود ضلع ہنزہ اور نگر میں مچھلیوں کی افزائش کے لئے محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے علاقے کے عوام کو اس شعبے میں شعور دلانے کے لئے ہفتہ روزہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا جہاں پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے نوجوانون کثیرتعداد میں حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ زراعت لائیو سٹاک و فشریز گلگت بلتستان سجاد حیدر نے محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاب کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید ہے کہ اس ہفت روزہ ورکشاب میں مچھلیوں کی فش فارم لگانے اور اس سے آمدن کا طریقہ کار کو اپنے تک محدود نہیں رکھے گے بلکہ گاوں گاوں جاکر عوام میں شعور پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریئنگے۔سیکرٹری سجاد حیدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ہنزہ نگر کی طرف رخ کر رہی ہے۔  اگر عوام اپنی مدد آپ فش فارم لگائے تو اس سے بڑی آمدن پیدا کی جاسکتی ہے جس طرح ہنزہ نگر میں کے مختلف علاقوں میں جنگلی حیات پر غیر قانونی شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے کنزرویشن عمل میں لاکر عوام اج اس سے بھر پور فائدہ اٹھا رہی ہے اسی طرح سے اس شعبے کو بھی آگے بڑھا کر اس سے بھی بڑا آمدن کاذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ نگر میں ایسے بھی لوگ ہے جنہوں نے مچھلی کا نام سنا ہو گا مگر اس کو نہ کبھی نہ دیکھا ہے اور نہ کبھی کھایا ہوگا انشاللہ محکمہ ماہی پر وری ہنزہ نگر گاوں گاوں جاکر عوام کو اس شعبے میں آگاہی دینگے جس کے لئے محکمہ ماہی پروری گلگت بلتستان بھرپور تعاون کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع غذر اور بلتستان میں ایسے لوگوں کی بٖڑی تعداد ہے جنہوں نے اپنے مدد اپ فش فارم لگا کر لاکھوں میں مچھلیاں فروخت کرکے آمدن کا زرئعہ بناتے ہے اسی طرح ہنزہ نگر بھی ایسا علاقہ ہے جہاں پر پانی، جھیلیں اور آب وہوا کے لحاظ سے مناسب جگہ ہے یہ ایک ایسا شعبہ آمدن ہے جو کم وسائل میں زیادہ آمدن پیدا کی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہنزہ نگر راجہ مظفر ولی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محکمہ فیشریز کے اس کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح محکمہ زراعت کسانوں کو اچھے نسل کے درخت ، بیج مہیا کرکے مختلف ایل ایس اوز کے زریعے عوام کو آگاہی دیتے ہے اسی طرح محکمہ ماہی پروری نے بھی اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لئے ایل ایس اوز اور دیگر تنظامات کے نمائندوں کو تربیت دی۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی ایک ایسی غذا ہے جو خوش نصیبوں کو ملتا ہے ہنزہ نگر میں اچھی نسل کے مچھلیوں کی افزائش کے لئے محکمہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے محکمہ زراعت ہنزہ نگر محکمہ ماہی پروری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت علی نے شرکاء ورکشاب اور سیکرٹری محکمہ ماہی پروری و زراعت لائیوسٹاک کو مخاطب میں کہا کہ پچھلے دو سے تین سال کے اندر ہنزہ نگر میں فیشریز کی افزائش کو بڑھنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائیں گئے ہیں جن میں خصوصاً عطاآباد جھیل، رشک جھیل نگر، بورتھ جھیل، شمشال، پھسو،چھلت بر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انشاللہ آئندہ ایک سے دو سالوں کے اندر ان جھیلوں میں اچھے نسل اور بڑے بڑے مچھلیاں کی پیدوار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہے کہ ہنزہ نگر کے دیگر ایسے درجنوں قامات ہیں جہاں پر فش فارم لگا کر بری تعد اد میں مچھلیاں پیدا کی جا سکتی ہے اس کے لئے محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر کام کر رہی ہیں اور ہمارے مشکلات کو کم کرنے کے لئے سیکرٹری ماہی پروری، لائیو سٹاک و زراعت کی تعاون کی درکار ہے۔تقریب سے خبا کرتے ہوئے شرکاء ورکشاب نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری کا یہ ہف روزہ تربیتی ورکشاب نہایت مفید رہا جس میں مچھلیوں کی افزائش اور اس سے اسفتادہ لینے کے طریقہ کار سے ہمیں فائدہ ملا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل صر ہم اپنی زمینوں میں زراعت اور فروٹ اور شجر کاری سے فائدہ لتے تھے مگر محکمہ ماہ پروری کے اس تربیت سے ہمیں معلوم ہوا کہ کم وسائل کو خرچ کرتے ہوئے زیادہ آمدن پیدا کر سکتے ہیں اس کے لئے ہم دن رات محنت کرتے ہوئے اس سے استفادہ حاصل کرینگے اور اپنے بچوں کی نہ صرف تعلیمی خراجات بلکہ دیگر گھریلوں خراجات بھی پیدا کر سکتے ہیں جس کے لئے ہم محکمہ فشیریز کا شکر گزار ہے جنہوں نمے مختلف اضلاع میں لے جاکر مختلف سرکاری و غیر سرکاری فیش فارم بھی دیکھایا۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری فیشریز گلگت بلتستان سجاد حیدر نے شرکاء ورکشاب میں اسناد تقسیم کیں جبکہ محکمہ فیشریز ہنزہ نگر کے ڈائریکٹرعنایت علی نے سیکرٹری گلگت بلتستان کو یاد گار شلیڈدبھی پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button