ثقافت

شگرکوتھنگ پائین میں واقع بدھا کا چٹان محکمے کی عدم توجہی کا شکار

شگر(عابد شگری)محکمہ آثار قدیمہ کی عدم دلچسپی اور لاپروائی شگر کوتھنگ پائین میں واقع بدھا راک سے بدھا کا مجسمہ غائب ہونے لگے۔راک پر منقش تین میں سے دو بدھا مٹ چکے ہیں جبکہ تیسرا بھی غائب ہونے کے قریب ہے۔جبکہ بدھا راک کے گرد بنائی گئی حفاظتی دیوار اور دروازہ بھی اکھڑ چکا ہے۔بدھا راک جنگلی کتوں اور جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔تفصیلات کیمطابق وادی شگر کے ابتدائی گاؤں کوتھنگ پائین میں واقع کروڑوں سال پرانی بدھا راک محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث مٹ کر ختم ہونے کےقریب پہنچ چکا ہے۔تین میں سے دو بدھا مٹ کر ناپید ہوچکے ہیں جبکہ درمیان میں موجود بدھا بھی تقریبا مٹنے کے قریب ہے۔

مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ کچھ سال پہلے تک بدھا پتھر بنے گوتم بدھا کے اشکال اچھی حالت میں تھے لیکن اب یہ قیمتی ورثہ دھیرے دھیرے تباہی کا شکار ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آثار قدیمہ کے حکام اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بدھا راک کو مزید تباہی سے بچانے اور اس کو محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button