ثقافت

یاسین میں دو روزہ ثقافتی میلہ اختتام پذیر

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں بارہ سو سالوں سے جاری قدیم ثقافتی میلہ "تخم ریزی” کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ ثفافتی میلہ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گلگت ریجن عثمان احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے علاقے کے قدیم ثقافت کو ہزارسال سے زیادہ عرصہ گزر نے کے باوجود زندہ رکھنا یاسین والوں کا ایک بے مثال کارنامہ ہے ۔انہوں ے کہا کہ جشن تخم ریزی یاسین ایک منفرد اور بے مثال جشن ہے ۔میں آج چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں ۔غذر کے ساتھ میرا دلی تعلق ہے۔میں گوپس یاسین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں ۔اور مجھے گوپس یاسین کے دورافتادہ علاقوں کے پسماندگی کے حوالے سے بخوبی علم ہے میں بہت جلد یاسین درکورت تھوئی اور گوپس کے دورافتادہ علاقوں میں چیف سیکرٹری کا دورہ پلان کرتا ہوں تاکہ ان علاقوں کے عوامی مسائل کسی نہ کسی شکل میں حل ہوسکیں ۔

انہوں نے گوپس اور یاسین کو ملانے والے آئرن پل کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے گوپس یاسین کو ملانے کے لیے آرسی سی پل بنانے کے لیے اپنے سفارشات صوبائی حکومت کو پہنچانے کے ساتھ ساتھ پل کی منصوبے کو ہرصورت منظور کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

جشن تخم ریزی کے افتاحی تقریب میں کمشنر گلگت ریجن ڈی سی غذر ،ایس پی غذر کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔یاسین کی قدیم ثقافتی میلے میں روایتی ڈانس ،گھوڑا جمپ ،رسہ کشی ،پولومیچ کے علاوہ رات کو شمع برادار ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔پروگرام کے منتظم راجہ جہانذیب میلے کے اختتام پر تمام شروکا شکرایہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button