جرائم

چلاس پولیس نے سماج دشمن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں متعدد کامیابیاں حاصل کیں

چلاس(کرائم رپورٹ)سٹی تھانہ چلاس پولیس کی چوروں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی ،چار موٹر سائیکل چور گرفتار،ناکے کے دوران اسلحہ برآمد مقدمات درج،موٹر سائیکلز برآمد۔ذرائع کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان اور ایس ایس پی دیامر کے احکامات کی روشنی میں سٹی تھانہ چلاس پولیس نے ایس ایچ او شاہ سرور کی قیادت میں چوروں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں زبردست تیزی لائی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں عدالتی ایریاء میں ناکہ بندی کی گئی اور تلاشی کے عمل میں دو تیس بور پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔اور ملزمان کے خلاف مقدمات قائم کر کے تفتیش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کاروائی میں اے ایس آئی شاہ ولی ،اے ایس آئی عبدالغفار،حوالدار رشید احمد ،ایس جی سی مشتاق احمد ،کنسٹیبلان قلندرشاہ،شفاعت اللہ اور عبدالبصیر میں حصہ لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں چار موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس کی کاروائی سے علاقے میں چوری کا خاتمہ اور قانون کی عملداری مزید یقینی ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button