سیاست

تانگیر کے عوام 12 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگائیں گے، حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کا انتخابی جلسے سے خطاب

چلاس(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے زیر اہتما م تانگیر میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جاری کمپئین مہم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ 12جولائی کا دن پیسوں اور برادرزم کی سیاست کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اور عوام مرحوم حاجی وکیل کی سیاسی جانشین عمران وکیل کو ووٹ دے کر ایک مرتبہ پھر 8جون کا دن یاد دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تانگیر کے عوام پیسوں سے بکنے والے نہیں ہیں بلکہ یہاں کے عوام باضمیر اور باہمت ہیں ،یہاں کے لوگوں کی مسلم لیگ ن سے عقیدت ہے اور اس محبت کا ثبوت 12جولائی کو شیر پر ٹھپہ مار کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل تانگیرکھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جمعیت علماء اسلام کی تانگیر میں 5سال حکومت رہی مگر پانچ سالوں میں پورے تانگیر کے اندر ایک ٹوٹی ٹینکی نہ بن سکی،جبکہ مرحوم حاجی وکیل نے مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی کروڑوں کے پراجیکٹ تانگیر کیلئے منظور کرایا تھا۔جن پر بہت جلد کام کا آغاز بھی ہوگا۔صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق نے تانگیر میں مسلم لیگ ن کے مختلف کمپئین آفسیز میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button