معیشت

کھرمنگ حلقہ 3 کے عوام کو گندم کی سپلائی شروع نہ ہوسکی، عوام پریشان

سرمیک (سرور حسین سکندر ) کھرمنگ حلقہ ۳ کے عوام کو بلک ڈپو سرمیک میں بننے کے باوجود ابھی تک گندم کی سپلائی شروع نہیں ہوا علاقے میں قحط کا سماں ،عوام کی جانب سے سخت الفاظ میں محکمہ خوراک کی مذمت عمائدین مہدی آباد کا جلد گندم کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ کے صدر مقام مہدی آباد جو کہ تقریبا گیارہ سو گھرانے پر مشتمل ہیں کے عوام کو پچھلے سال کی کوٹے میں کٹوتی کے باوجود نئے مالی سال ۷۱۔ ۲۰۶۱کے گندم کی فراہمی شروع نہیں ہوئی جس سے عوام میں محکمہ خوراک کے خلاف سخت مایوسی پائے جا رہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ خوراک سکردونے مہدی آباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہے پچھلے سال ماہ فروری میں چند مواضعات خاص کر پندہ ،مونجونگ ، بیڈونگ ، چھنکھور، گونگیول اور کمان باغ کے عوام کو ایک بوری گندم بھی نہیں ملا جس کی وجہ سے عوام مہنگے داموں آٹا اور چاول خریدنے پر مجبور ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button