معیشت

شگر ٹورزم ایسوی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ مینا بازار اختتام پزیر

DSCN0003 copy

شگر(عابد شگری) نگران صوبائی وزیر تعلیم و بہبو د خواتین گلگت بلتستان فوزیہ سلیم عباس نے شگر ٹورزم ایسوی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ خواتین کی مینا بازار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان کی خواتین میں بیداری اور خود انحصاری کیلئے شعور بیدار ہوچکی ہے۔ جوکہ خوش آئند بات ہے۔خواتین صرف کچن اور کھیت تک محدود نہیں انہیں زندگی کی دیگر شعبوں میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔گلگت بلتستان کی خواتین کی بہتری کیلئے اور انہیں سوشل طور معاشرے میں معزز مقام دلانے کی تحریک میں پرنس آغا خان اور اے کے آر ایس پی کی کردار قابل ستائش ہے۔فوزیہ سلیم عباس نے خواتین کی مطالبے پر شگر کی خواتین کیلئے الگ مارکیٹ بنانے کا بھ اعلان کردیا۔اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین شگر ٹورزم ایسوی ایشن حاجی وزیر فدا علی نے محترمہ فوزیہ سلیم عباس کا مینا بازار تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ کہ خواتین کو سوشل طور پر بیدار کرنے میں اے کے آر ایس پی کا کردار سب سے اہم ہے ۔جبکہ شگر فورٹ کے منیجر ثروت مجید بھی شگر کی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خاصی دلچسپی لے رہی ہے۔ان کی تعاؤن سے خواتین کیلئے بنائی کی تربیت کیلئے پاکستان کی دیگر ایریاز سے ٹرینر لارہے ہیں جو کہ یکم اپریل سے کام شروع کرینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی آر پی ایم AKRSPبلتستان کلثوم فرمان کا کہنا تھا۔اے کے آر ایس پی خواتین کی خودانحصاری کی پروگرامز کیساتھ تعلیم پر بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔تقریب کی آخر میں مینا بازار میں سٹال لگانے والے خواتین میں سرٹیفکٹ اور نقد انعامات تقسیم کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button