عوامی مسائل

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ نے گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کی منظوری دی

گلگت( پ ر) پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ نے گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق فہیم اختر صدر ، مجیب الرحمن جنرل سیکریٹری ، سعید الرحمن سیکریٹری اطلاعات اور ہدایت اللہ اختر کو جوائنٹ سیکریٹری مقرر کردیا جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو کالم نگاروں امیر جان حقانی اور اسرار الدین اسرار کو پی ایف سی سی کی مرکزی گورننگ باڈی کا منتخب مقرر کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی سی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے مرکزی کابینہ اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عہد کااظہار کیا کہ وہ قلم کی جنگ کے زریعے معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے موجودہ دور قلم کا دور ہے اور اس دور میں قلم سے دور رہنے والے معاشرے ترقی کے سفر میں کوسوں دور رہ جاتے ہیں پی ایف سی سی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی اس موقع پر رہنماؤں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ایف سی سی تربیتی سیمینار ز کے زریعے قلم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کریگی تاکہ قلم کاروں کی نئی کھیپ بھی پیدا ہوسکے اور نوجوانوں کا رخ مثبت سرگرمیوں کی جانب ہو ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button