جرائم

ویلج کونسل ناظمیں دختران چترال کی عزت و ناموس کی خاطر دعوت عزیمت چترال کا ساتھ دیں شبیر احمد، صلاح الدین طوفان

چترال (نامہ نگار) صلاح الدین طوفان صدر دعوت عزیمت دروش اور شبیر احمد صدر دعوت عزیمت چترال نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ خورشیدہ بی بی چترال کی بیٹی ہیں پچھلے ایک ہفتے سے چترال کے میڈیا میں انصاف کے لئے اخباری بیان دینے کے بعد کہیں سے بھی ان کو انصاف نہیں ملا۔ یہ افسوس کا مقام ہے کہ ان کی طرف سے ڈسٹرکٹ چترال کے تمام تر زمہ داروں تک ان کی صدائیں پہنچنے کے با وجود اب بھی انصاف کی منتظر ہے چودھری انور نے 25 اگست کی پریس کانفرنس میں تنظیم دعوت و عزیمت چترال کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیا۔ جسکی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ہم چودھری انور کو خبر دار کر تے ہیں کہ جلد از جلد دعوت عزیمت ضلع چترال میں کالی بھڑیوں کی نشاندہی کریں ۔ ساتھ ساتھ بھتہ خوروں کی بھی وضاحت کریں ۔ دعوت عزیمت چترال 20 سالوں سے دخترانِ چترال کی عزت و ناموس کی خاطر چترال میں کام کر رہی ہے، اور اس کام کے لئے نہ کوئی NGO’s فنڈ فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی حکومت ۔ چترال کی غریب بیٹوں کے کیسز عدالت میں دعوت و عزیمت اپنے خرچے پرچلا رہی ہے۔ ہمیں کالی بھیڑیوں اور بھتہ خوروں کی نشاندہی کیا جا ئے۔ جس نے الزام لگا یا ہے انہیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چا ہئے۔ دلالی اور بھتہ خوری کرنے والا کون ہے ؟ اور ڈسڑکٹ پو لیس افیسر آصف اقبال مہمند سے اپیل کرتے ہیں کہ خو رشیدہ بی بی کو بیچنے والے دلالوں کو جلد از جلد گر فتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کریں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی ایسے کیسس چترال میں موجود ہیں ان میں ملوث ایجنڈوں اور دلالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے چترال کو ایسے ما فیاز سے پا ک کیا جا ئے۔تا کہ چترال میں ہماری بیٹوں کیساتھ ظلم و زیادتی اور نا انصافی کا سلسلہ ختم ہو سکے۔چترال انتظامیہ، ایم ۔ این اے ، ایم پی ایز اور ضلع ناظم خاص کر ویلج کو نسل کے ناظمین اس کام میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ویلج کونسل کے ناظمین سے خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ اس کار خیر میں دعوت عزیمت کا ساتھ دیں تا کہ چترال کی مظلوم بیٹیوں کیساتھ ہو نے والے اس گنوانے فعل کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو سکے۔ ہم چترالی عوام سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ چترال سے باہر شادی کے سلسلے میں جو لوگ چترال کے مختلف علاقوں میں آتے ہیں انکی نشاندہی پو لیس اسٹیشن اور دعوت عزیمت کو کریں۔تا کہ بر وقت کاروائی عمل میں آ جا ئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پو لیس چترال اس کار خیر میں دعوت عزیمت چترال کا شانہ بشانہ کام کر رہی جو کہ قابل تحسین ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button