شعر و ادب

خادم حسین نوری کی تصنیف ‘ادب بلتستان’ کی تقریب رونمائی منعقد

گانچھے (اے آر رینگ چن) معروف شاعر خادم حسین نوری کی لکھی گئی کتاب ادب بلتستان کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں بوائز ڈگری کالج خپلو میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سخاوت علی جبکہ صدارت پرنسپل ڈگری کالج خپلو پروفیسر محمد عالم کر رہے تھے تقریب میں علماء دانشور اور سول سوسائٹی کے لوگ موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد عالم، مولانا محسن علی ،سخاوت علی خان و دیگر نے کہا کہ ادب کے حوالے سے بلتستان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہورہے ادب بلتستان کو خادم حسین نوری نے تحریر ی شکل میں لانے کا اعزاز حاصل کر کے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے گلگت بلتستان میں ادبی نتظیموں کا آغاز بلتستان سے شروع ہوا ذاتی طور پر کوئی بھی کتاب کو تحریر کر کے منظر عام پر لانا انتہائی مشکل کام ہے مگر اس کے باوجود خادم حسین نوری نے کم عمری میں تین کتابیں لکھ کے منظر عام پر لایا جو کہ لائق تحسین بات ہے ادب بلتستان کی وجہ سے ہی گانچھے امن کے لحاظ سے ملک بھر اور پوری دنیا کے لئے مثال ہے مقریرین نے مزید کہاکہ ایک بہت بڑا فن ہے کسی انسان کے بعد تحریر گواہی دیتا ہے تحریر ہمیشہ زندہ رہتی ہے ،تقریب سے معروف دانشور غلام حسن حسنونے بھی خطاب کیا،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button