تعلیم

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گلگت میں طلبا کے مابین یوم دفاع کی مناسبت سے تقریری مقابلے کا انعقاد

گلگت (بیورورپورٹ) 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن ایس سی او کی جانب س گلگت میں طلباء کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ایس سی او گلگت بلتستان نے گلگت اور دنیور کے16سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین یوم دفاع پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کرایامقابلے میں مختلف سکولوں کے طلباء نے پرجوش تقاریر سے حاضرین سے داد تحسین وصول کیا تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران احمد بھٹی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس مقابلے میں شامل تمام طلباء و طالبات کو زبر دست خرج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہوں نے بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا ان کے تمام اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں بچوں میں اپنے ملک سے محبت اور ملی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کراتے ہیں آپ تمام بچے قوم کے معمار ہے اور اپنے وطن سے محبت کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اورآپ نے ہی قائد اور اقبال کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور اس ملک کی بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہے

DSC_1066 copy

اس تقریری مقابلے کو2کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے مطابق Aمیں کلاس5thسے8thتک کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ کیٹگری Bمیں کلاس9thسے لے کر کلاس12thکے طلباء و طالبات نے حصہ لیاججزکے رزلٹ کے مطابق کیٹگری Aمیں پبلک سکول جوٹیال کی طالبہ زنیرہ عزیز نے پہلی،APSحیات شہید سکول کی نادیہ شاہ نے دوسری اور FGبوائز ہائی سکول نمبر2گلگت کے مظہر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی کیٹگریBمیں ماونٹین لینڈ سکول دنیور کی طالبہ انعم زوھا نے پہلی،FGبوائز ہائی سکول نمبر2گلگت کے شیخ ولی نے دوسری جبکہ آغاخان ہائرسیکنڈری سکول کے کریم احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ججز کے خدمات چیف جج لفٹیننٹ کرنل ساجد زمان جبکہ دیگر ججز میں میجر خرم الطاف اور جمشید خان دکھی شامل تھے اس پروقار تقریب میں مختلف سکولوں سے طلباء، اساتذہ اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button