متفرق

ہنزہ میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل، 36 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے

 ہنزہ ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات کے لئے سرکاری سطح پر تیاری مکمل ہو گی ہے۔ 10ستمبر کو سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 36427ووٹر اپنی حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ اس سلسلے میں 64 پولنگ سٹیشنز پر خدمات سرانجام دینے کے لئے عملے کی تربیت بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان خورشید آحمد اور ریٹرننگ آفسر ہنزہ شہنشاہ نے 64پولنگ سٹیشنوں کے لئے2سو سے زائد پولنگ افسرز اور اسسٹنٹ پولنگ افسروں کی تربیت کے لئے ورکشاب کا انعقاد کیا جس میں ووٹنگ کے سلسلے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب انتخابات کو امن امان سے مکمل کرنے کے لئے ضلع ہنزہ اور نگر کے علاوہ گلگت سے 2 سو پولیس جوانوں کے علاوہ سو سے زائد گلگت بلتستان سکاوٹس کے اہلکار بھی پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہونگے۔

یاد رہے کہ10ستمبر کو ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق 36ہزار سے زائد ووٹرز اپنی رائے دہی کا حق استعمال کرینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button