متفرق

گانچھے : سات سو سالہ تاریخی جامع مسجد چق چن خپلو میں دس روزہ اعتکاف شروع

گانچھے (اے آر رینگ چن) سات سو سالہ تاریخی جامع مسجد چق چن خپلو میں دس روزہ اعتکاف نشینی کل سے شروع ہوگیا۔ اعتکاف نشینی این وائی ایف چق چن یونٹ کے زیر اہتمام اور کئی عظیم صوفی بزرگوں کی زیر نگرانی 26 فروری کی شپ تک جاری رہیں گے جس میں ملک بھر سے سیکڑوں شمع تصوف کے پروانے شرکت کر رہے ہیں عظیم صوفی بزروگ بو ا فدا حسین المعروف بوا کاچو ، بوا داود ، بوا ظفر علی ، بوا صغر متعکفین کی روحانی تربیت اور اعتکاف کی خصوصی عبادات کریں گے ہر سال فروری کی مہینے میں جامع مسجد چق چن میں دس روزہ اعتکاف نشیننی کا اجتماع ہوتا ہے اور حسب سابق امسال اس سال بھی کل سے یہ اجتماع شروع ہو چکا ہے 26 فروری کو اس عظیم اجتماع کی آخری روز ایک جلسہ بھی منعقد کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button