تعلیم

چلاس میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلی آئے گی، مسلم لیگ ن دیامر

چلاس(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن دیامر کے سیکرٹری جزل مختار حسین نے چلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی انتھک محنت اور جدو جہد سے چلاس میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس منظور ہوا ہے ۔تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ضلع دیامر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا کریڈٹ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کو جاتا ہے ،جن کی شبانہ روز مسلسل جدو جہد اور کوشیشوں کی بدولت یونیورسٹی سینٹ نے کیمپس کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن دیامر کے اندر تعلیمی انقلاب لانا چاہتے ہیں ،اور دیامر تعلیمی لحاظ سے دوسرے اضلاع کے برابر لانے کیلئے وزیر اعلی سنجیدہ ہیں ۔دیامر کے عوام مسلم لیگ ن کے تعلیم دوست پالیسیوں سے مستقبل میں بھی مستفید ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں گلگت بلتستان کے اندر تعلیم جیسے مقدس پیشے کو برباد کیا ،جبکہ ہماری حکومت خطے میں تعلیمی اصلاحات کے ذریعے تعلیمی انقلاب لارہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button