تعلیم

تعلیمی ترقی میری اولین ترجیح ہے، وزیر محمد شفیع

گانچھے(فدا حسین )وزیر محمد شفیق نے مچلو سمیت پورئے سب ڈویژن مشہ بروم کے تعلیمی مسائل کے حل کو اپنی اولیں ترجیح قرار دیا ہے۔وہ مچلو میں انہیں وزارت ملنے کی خوشی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس تقریب سے خطاب کے دوران نائب میر واعظ مچلو،سینئر استاد مسلک نوربخشیہ کے ممتاز عالم دین مفتی سید محمد شاہ نے محمد شفیق کی کامیابی اور وزارت کو مرحوم سید محمد مچلو کے دعاؤں نتیجہ قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے حلقے سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے کا مطابہ کرتے ہوئے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس لیے انہوں نے سب ڈویژن میں تعلمی پس ماندگی دور کیا جائے ۔ سید محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مچلو ہائی سکول کاشمار ضلع گانچھے کے پرانے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک مچلو ہائی سکول کو پی سی فور منظور نہیں ہوا ہے۔ اس لیے پی سی فور کی منظوری کے بغیر علاقے کی تعلیمی حالت میں بہتری کی باتین کرنا حماقت ہی گی۔ انہوں نے مچلو ہائی سکول مچلو کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ بارش ہونے صورت میں صرف دو کمروں کی چھت نہیںٹپکتی رہی ہے باقی تمام کی چھت ٹپکتی ہے جسے فور ی طور پر ٹھیک کرانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر محمد شفیق نے سید محمد شاہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تعلیمی مسائل کا حل میری اولیں ترجیح ہے ۔ محمد شفیق نے کہا انہیں وزارت دے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مجھ پر اعتماد کا جو اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا۔انہوں مزید کہا کہ سب ڈویژن مشہ بروم میں جو لوگوں کو ملازمت ملی ہے وہ میرٹ کی کے بنیادی پر ملی ہے گانچھے رسیکو 1122اور پاسپورٹ آفس کا قیام انہیں حکومت مرہین منت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ہرقسم کی سہولت دی جائے گی۔

اس موقع خطا ب کرتے ہوئے مولانا محسن علی نے کہا ہے کہ میرٹ بالادستی کا مطالبہ کرنا عوام کا بنیادی حق ہے اس لئے وہ علاقے میں میرٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کر قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی میں شاہ ہمدان رسیرچ سنـٹر کا قیام اور ضلع گانچھے میں کے کمپس کھولنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایک اچھے قائد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جن لوگوں نے انہوں ووٹ نہیں دیا یا انتخابات میں مخالفت کی تھی انہیں بھی برابر موقع دینا ہے اس لئے انہیں جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا انہیں نظر انداز کرنا سب سے بڑی حماقت ہوگی۔سابق ممبر قانوں ساز اسمبلی حاجی محمد اقبال نہیں کہا کہ شفیق کو وزارات ملنا عوام کے اتفاق کی وجہ سے ہے اور عوام کی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کئے بغیر علاقے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button