عوامی مسائل

ضلع دیامر، بونر ویلی میں زمینی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق

چلاس(مجیب الرحمان)بونر ویلی میں پلوئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ماموں بھانجا سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق زبیر ولد فقیراللہ ،اسداللہ اور آزاداللہ واٹر چینل کی مرمت میں مصروف تھے اسی اثناء میں قریبی پہاڑ سے سلائیڈنگ ہوئی ۔جس کی وجہ سے تینوں افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپکے تحت امدادی کاروائی کر کے لاشوں کو نکال لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زبیر نامی شخص بونر کے علاقے میں کوہ پیماؤں کے لئے گائیڈ کی خدمات سر انجام دیتا تھا۔اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button