سیاست

یکم نومبر کو گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، بشیر احمد، نائب صد پیپلز پارٹی

چلاس(پ،ر) سابق وزیر تعمیرات وپیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر بشیر احمد نے چلاس میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یکم نومبر کو گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے حق ملکیت اور حق حاکمیت کی تحریک کا آغاز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی 9ہزار سے زائد ملکیتی اراضی کو چھین رہی ہے،اور معاضہ دیئے بغیرسرکار کے نام الاٹ کررہی ہے،جو کہ گلگت بلتستان کے 25لاکھ عوام کے ساتھ بدترین ظلم اور زیادتی ہے۔ ملک کے دوسرے صوبوں کی زمینں وہاں کی عوام کی ملکیت ہوسکتی ہیں تو گلگت بلتستان کی زمینں یہاں کے عوام کی ملکیت میں کیوں نہیں ہوسکتی ہیں،گلگت بلتستان کی زمینں خالصہ سرکار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے،اس منصوبے میں صرف پنجاب کو نوازا گیا ہے۔گلگت بلتستان سے ہوکر گزرنے والے سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر کو ضلع دیامر سے ہزاروں جیالے اور عوام پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک ہونگے اور اپنے بنیادی حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کی حق ملکیت کی تحریک کو مزید مظبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بنیادی آئینی حقوق چاہتے ہیں اور 68سالہ محرمیوں کا ازالہ چاہتے ہیں،موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کا دن یوم آزادی گلگت بلتستان ہے،اس دن ہم حق حاکمیت تحریک کا آغاز کرکے موجودہ حکومت کو شرم دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کے دن کو پیپلز پارٹی اپنے شہدا کے قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم دینور میں جلسہ اس لیئے کررہے ہیں تاکہ گلگت شہرمیں یکم نومبرکویوم آزادی کی تقریبات متاثر نہ ہوسکیں۔

اس سے قبل سابق وزیر تعمیرات نے پیپلز پارٹی دیامر کے عہدیداروں سے خصوصی اجلاس بھی کیا،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید امان بٹو،محمد افضل،عبدالواحد،قاسم شاہ،و دیگر نے بھی شرکت کیا۔ اجلاس میں یکم نومبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button