متفرق

گوپس میں سول کورٹ کی عمارت کا افتتاح ہوگیا

غذر(فیروز خان)چیف کورٹ کے چیف جسٹس جناب صاحب خان نے دیگر ممبران کے ہمراہ گوپس میں سول کورٹ کی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے چیف جسٹس کے علاوہ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک کفایت الرحمن،صدر گلگت بار ایسوسی ایشن نسیم اختر،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر شیرولی ااور نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شاہ ظاہر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ جناب جسٹس صاحب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوپس میں کورٹ کی عمارت کی تعمیر میرا خواب تھا جو آج تکمیل کو پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ گوپس میں 45سال سے عدلیہ کی اپنی عمارت اور سول جج کے لئے رہائشی مکان نہ ہونے کی وجہ سے جج صاحبان انتہائی مشکل حالات میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے جو کہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ اصل جج وہ تھے جنہوں نے مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے یہاں پر عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ایک ایسی عدلیہ کا جج ہوں جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔میں اور میرے ماتحت تمام جج قانون کی بالادستی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ عدلیہ میں ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے البتہ تاخیر ضرور ہوتا ہے جس کی اصل وجہ ملک کی مروجہ قوانین ہیں فیصلوں میں تاضیر ہونے کی ایک وجہ عوام کی عدلیہ سے تعاون نہ کرنا بھی ہے جبکہ عدلیہ فیصلوں سے قبل لوگوں کو مواقع فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے اندر ہم نے 6 ہزار 6 سو مقدامات کے فیصلے کر کے ان کو نمٹا دیا۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کہ ہم جلد سے جلد مقدمات کا فیصلہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ جج وہ ہوتا ہے جو مشکالت کے باوجود خودی کا سودا نہ کرے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مذید کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے ساتھ بار کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے گاہکوچ اور گوپس میں وکلاء کے لئے بار روم تعمیر کروانے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے غذر میں تعینات ڈسٹرکٹ سیشن جج اور دیگر سول جج صاحبان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ وہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بھروئے کار لائیں ۔انہوں نے عوام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ سے تعاون کریں ۔انہوں نے غذر میں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل جج اور ایک سول جج کی تعیناتی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے بہت جلد ان کی تقرری کا بھی اعلان کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن ملک کفایت الرحمن نے کہا کہ 45 سال بعد گوپس میں کورٹ کی عمارت کی تعمیر کا سہرا ء موجودہ چیف جسٹس کے سر جاتا ہے انہی کی انتھک کوششوں سے کورٹ کی یہ بہترین بلڈنگ تیار ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ انصاف جب میسر ہوگا جب ججوں کو بہتر سہولیات میسر ہونگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر شیر ولی نے معزز مہمانوں کو غذر آمد پر خوش آمدید کہا اور گاہکوچ اور گوپس میں بار بنانے کے اعلان پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے صدر گلگت بار ایسوسی ایشن نسیم اختر،صوبائی وزیر برائے سیاحت فدا خان فدا اور نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن شاہ ظاہر نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button