تعلیم

دی لرننگ اکیڈمی دنیور میں جشن آزادی کی تقریب منعقد

گلگت(پ ر) کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دی لرننگ اکیڈیمی گلگت دینور میں یومِ آزادی گلگت بلتستان ے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارہِ ہذا کے طلباء وطالبات نے اپنی تقاریر میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریک آزادی کے ہیروز اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے وضاحت کی کہ جذبہِ ایمانی سے سرشار آزادی و حریت کے متوالوں نے ریاست جموں وکشمیر ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور 16دنوں تک راجہ شاہ رئیس خان کی صدارت میں ایک آزاد حکومت قائم کی ۔ تاہم بعد ازاں نظریاتی و اسلامی وابستگی کو بنیاد بناتے ہوئے بلاشرط و شروط مملکت خداداد پاکستان سے الحاق کیا۔

انھوں نے مملکت پاکستان کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ اُمید ظاہر کی کہ ارباب حل و عق اور صاحبِ اقتدار و اختیار گلگت ۔بلتستان کے لوگوں کی ان لازوال و بے مثال قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی کی قدر دانی کرتے ہوئے اس جنت نظیر خطے کو باقاعدہ طور پر پاکستان کا حصہ بنائیں گے تاکہ 68 سالہ محرمیوں کا آزالہ ممکن ہو سکے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد حسین ڈائریکٹر پلاننگ کے۔آئی۔یو نے طلباء و طالبات کی طرز گفتگو و شعلہ بیانی کو خو ب سراہاتے ہوئے انہیں سرمایہ قوم و ملت قرار دیا۔ انہوں نے تحریک آزادی گلگت ۔بلتستان کے ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ذور دیا کہ ہر طالب علم انہیں اپنے لیے مشعل راہ قرار دے اور اُن کی نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرے ۔انھوں نے شہدا کی لہو کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ارض گلگت ۔بلتستا ن انہی قربانیوں کے سبب ہی ریاست جموں کشمیر ڈوگرو ہ راج سے آزادی حاصل کی ۔

تقریب کے آخر میں چیرمین سیڈف قربان علی منتظر نے طلباء طالبات کی کارکردگی اور جذبہ حب الوطنی کو سراہااور انھیں گلگت بلتستان وپاکستان کے مستقبل کا ضامن قرار دیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button