متفرق

اقتصادی راہداری منصوبے پر مایوسی پھیلانے والوںکو شرمندگی اُٹھانی پڑے گی، اقبال حسن

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے انتہائی مخلص ہے۔ اور صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے جامع پلان پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰان کی بہترحکمت عملی کے باعث بے تنقید کرنیوالوں کے منہ بھی بند ہو جائینگے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔بدعنوانی کے خاتمے میں عوام کے تعاون سے خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا خطے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ چند لوگ ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مایوسی پھیلانے والے عناصر کووقت آنے پر خود شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا ، خصوصا ہندوستان کا میڈیا بڑے شدو مد سے اس عظیم منصوبے کو ناکام بنانے اور مایوسیاں پیدا کرنے کے لیئے پروپیگنڈا کی جنگ شروع کئے ہوئے ہے، انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقی کا عمل دیر پا اور پائیدار ہوگا ، اور ملکی سلامتی اور بقاء کے خلاف سوچ ناقابل برداشت ہے۔ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ ملک دشمن عزائم کا منہ توڑ جواب دیں ۔ہم نئی نسل سے اپیل کرتے ہے کہ وہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے قومی سیاست میں اپنی کردار ادا کرے۔ صوبائی حکومت اپنے دیر پا پالسیوں کے زریعے پڑھے لکھے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button