متفرق

یاسین کے علاقے درکوت میں جارج ہیورڈ کی قتل گاہ پر یادگار تعمیر کیا جائے گا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے اہم تاریخی مقامات موڈوری قلعہ اور یاسین کے سرحدی علاقہ درکوت میں 1877کومہتریاسین کے حکم پر قتل ہونے والے برٹش صحافی (جُون ہیورٹ )کے قتل گاہ کے مقام پر یادگار تعمیرکیا جائے گا۔سرزمین یاسین تاریخی اعتبار سے بہت زرخیزہے ۔موڈوری قلعہ ایک اہم تاریخی مقام ہے ۔موڈوری جھنگ گلگت بلتستان کے اندار لڑئے جانے والی آخری سب سے بڑی جنگ تھی جو آج سے تقریبا143سال قبل 1863میں لڑی گئی۔ ان دونوں مقامات پر یاد گارتعمیرکرنے سے ایک طرف سے تاریخی مقامات محفوظ اور دوسرئے جانب سیاح اس جانب متوجہ ہونگے ۔

ان اخیلات کا اظہار ڈی سی غذر میروقار احمد نے یاسین موڈی قلعہ اور درکوت فرنگ برکے مقام پر برٹش صحافی کے قتل گاہ کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یاسین تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کاایک اہم علاقہ ہے۔ یاسین میں بہت سے اہم تاریخی اور سیاحتی مقامات موجود ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم ان تمام اہم تاریخی وسیاحتی مقامات کی تشہرکی جائے تاکہ علاقے میں تاریخی مقامات کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کوفورغ ملیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button