متفرق

چلاس شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کی کوششیں جاری، غیر قانونی پارکنگ کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں

چلاس: دیامر ٹریفک پولیس کا بغیر لا ئسنس کے گاڑیاں چلانے ، کالے شیشے والی گاڑیاں اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈ اون جاری ہے . ڈی آئی جی پولیس دیامر ریجن محمد شعیب خرم کی خصوصی احکامات پر چلاس شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک سارجنٹ جاوید اقبال کی قیادت میں پولیس کا کریک ڈاون جا ری ہے جس دوران بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے ، کالے شیشے والی گاڑیوں  اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بها ری جرمانہ عا ئڈ کر دیا گیا ہے . واضع رہے کہ دیا مر ٹریفک پولیس نے رواں مہینے میں 113 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان کر دیا گیا ہے. ڈی آئی جی پولیس دیا مر ریجن نے ٹریفک پولیس کو اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کرنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا چلاس شہر اور اس سے منسلک تمام داخلی وخارجی راستوں پر بهی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button