متفرق

صوبائی وزرا نے خصوصی گرانٹ کا چیک دیامر پریس کلب کے وفد کے حوالے کر دیا

 گلگت (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزراء وزیر وومن ڈویلپمنٹ صوبیہ مقدم اور وزیر جنگلات عمران وکیل نے دیامر پریس کلب کے لئے گرانٹ کا چیک دیامر پریس کلب کے وفد کو دے دیا۔دیامر پریس کلب کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں انہوں نے دیامر پریس کلب کی ضرورت اور اہمیت کےپیش نظر خصوصی گرانٹ فراہم کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے۔کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا اہم رول ہے۔میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کی نشاندہی سے علاقہ ترقی کر سکتا ہے۔اور مسائل حل ہوتے ہیں۔دیامر میں میگا پراجیکٹس کی وجہ سے پریس کلب کا قیام ناگزیر ہے۔پریس کلب کے لئے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button