عوامی مسائل

خپلو کے مضافاتی علاقے سلینگ میں لوڈشیڈنگ، امتحان کی تیاریوں میں مصروف بچے متاثر

اسلام آباد (فدا حسین) گلگت بلتستان ضلع گانچھے ضلعی ہیڈ کوارٹر خپلو کے مضافاتی علاقے سلینگ سے ہوشے تک میں لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع گیا ہے۔ مذکورہ علاقے کے لوگوں کے مقامی صحافی کو بتایا ہے کہ اس وقت بچوں کے امتحان شروع ہو چکے ہیں مگر بجلی نہ ہونے کے باعث وہ اپنے بچوں کو تیاری نہیں کروا سکتے جس کی وجہ سے امتحان میں ان کے نتائج پر کافی منفی اثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ان لوگوں کے مطابق بجلی رات کو نوبجے سے صبح 5بجے تک ہوتی ہے اس وقت تک بچے سو چکے ہوتے ہیں اور صبح وہ ابھی اٹھے بھی نہیں ہوتے ۔ان لوگوں مزید یہ کہنا تھا کہ اکثر اوقات لائٹ اتنی کمزور ہوتی ہے کہ بلب ہی جلنا مشکل ہو جاتاہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button