تعلیم

بوائز ہائی سکول تسر میں اساتذہ اور والدین ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد

شگر(نامہ نگار) بوائز ہائی سکول تسر میں پی ٹی اے ورکشاپ کا انعقاد، محکمہ تعلیم ضلع شگر کے آفیسران کی شرکت، اساتذہ اور والدین نے اس اقدام کو سراہا، تفصیلات کے مطابق بوائز ہائی سکول تسر میں محکمہ تعلیم ضلع شگر کے زیراہتمام پیرنٹس ٹیچر ایسوسی ایشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل تسر اور یونین کونسل باشہ کے تمام سکولوں کے اساتذہ اور ایس ایم سی چئیرمین حضرات نے شرکت کیں۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر سکولز ضلع شگر الحاج محمد خان صاحب مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ باہم مل کر بچوں کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پی ٹی اے کو فعال بنانے میں محکمہ تعلیم کے کردار کو بھی تفصیل سے بیان کیا، اس حوالے سے موجودہ ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا۔ نیز انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ حقیقی استاد کے اوصاف اپنے اندر پیدا کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں تاکہ سکولوں میں تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔

ورکشاپ میں سپروائزر شگر ٹو حیدر خان ، ڈی ڈی او ہائی سکول گلاب پور زمان علی ضامن اور ہیڈماسٹر ہائی سکول تسر غلام یٰسین نے بھی بطور ریسورس پرسنز متعلقہ موضوع کے تمام پہلوؤں پر بحث کیں اور مفید معلومات شرکاء تک پہنچائے۔ والدین اور اساتذہ نے بھی اپنے اپنے سکولوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے درکار ضروریات پر گفتگو کیں ۔ والدین اور اساتذہ نے اس پروگرام کو ایک کامیاب اور مفید پروگرام قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button