سیاست

سارا نظام سڑا ہوا ہے، درست کرنے میں وقت لگے گا، فدا خان وزیر سیاحت

گلگت(ارسلان علی)صوبائی وزیر سیاحت فداخان فد ا نے کہا ہے کہ ہم بھی بیورکریسی سے تنگ آچکے ہیں پچھلی حکومت نے ان کی عادتیں خراب کروائی ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت کا گند صاف کروانے میں وقت لگ جائے گا۔منگل کے روز ورمقامی ہوٹل میں انہوں نے شگوم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر پورٹیکشن بل کے حوالے سے منعقدہ سیکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو بہت جلد اسمبلی سے پاس کیا جائے گا اور اس پر عملدآمدبھی کروایا جائے گا۔ قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران عوام کی گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کے فلاح کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں،کوئی بھی ممبر اسمبلی اپوزیشن کا ہو یا حکومتی بنچ کا عوامی فلاحی بل پیش کرتاہے تو ہم سب اس کی سپورٹ کرتے ہیں۔اسمبلی کے تمام ممبران پڑھے لکھے ہیں جس کی وجہ سے اسمبلی میں قانون سازی کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہماری طرف سے عوام کو اچھا پیغام چلا جائے اور میں بالخصوصی کبھی بھی اپنا موبائل فون بند نہیں رکھتا کیوں کہ عوام یہ نہ کہیں کہ منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں این جی اوز کا بڑا کردار ہے اگر این جی اوز کام نہ کرتی تو ہمارا حال فاٹا سے بھی برا ہونا تھا ۔ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے اس سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورا سسٹم سڑا ہوا ہے ،اس نظام کو لے کرچلناممکن ہی نہیں ہے ہم 6ممبران اسمبلی نے اپنی اے ڈی پیز کو کہیں ماہ پہلے میچور کروائی تھی لیکن بیورکریسی اور اس سسٹم کی وجہ سے اب تک معاملہ حل نہیں ہوا ہے ۔ہمارے علاوہ باقی تمام 28ممبران اسمبلی کے اے ڈی پیز اب تک میچور نہیں ہوئے ہیں۔ میرے حلقہ میں پچھلی حکومت میں کوئی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی طرف سے کوشش کرہی ہے لیکن نظام خراب ہونے کی وجہ سے ان کو بھی مسائل کا سامناہے ۔وفاقی محتسب کی کنسلٹنٹ شگفتہ بتول شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن بل پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ،اس پر صحافیوں اور سول سوسائٹی کو فالو آپ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ایک ممبر اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے اور اس کے بعد حقوق لینا عوام کا کام ہے ۔چائلڈلیبر پروٹیکشن بل پر آئند 2دن بعد ایک اور سیشن ورشگوم ایریاز ڈیولپمنٹ آرگنائزین کے زیراہتمام منعقدہ ہو گا جس میں اس بل پر مزید غووخوص کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button