متفرق

یکم دسمبر کو علمائے دیامر کے زیر اہتمام عظمت حرمین شریفین کانفرنس منعقد ہوگی

چلاس(مجیب الرحمان)علمائے دیامر کے زیر اہتمام عظمت حرمین شریفین کانفرنس مرکزی جامع مسجد چلاس میں یکم دسمبر کو منعقد ہوگی۔اس حوالے سے دیامر بھر میں علماء کرام کے اہم اجلاس داریل تانگیر اور چلاس شہر میں ہوئے۔جس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے تفصیلی مشاورت ہوئی اور متفقہ طور پر کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کئے گئے۔جبکہ مساجد میں کانفرنس میں شرکت کے لئے اعلانات بھی کروائے گئے۔چلاس اور داریل تانگیر سمیت دیگر علاقوں میں باقاعدہ کانفرنس کا انعقاد کامیابی سے کیا جائے گا۔کانفرنس میں خطیب جامع مسجد گلگت مولانا قاضی نثار بھی خصوصی شرکت کرینگے۔کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ گزشتہ روز مولانا قاضی نثارکے دورہ چلاس کے موقع پر علماء کے اہم اجلاس میں کیا گیا تھا۔ترجمان علمائے دیامر مولانا محمد دین نے کہا کہ کانفرنس میں عظمت حرمین شریفین پر روشنی ڈالی جائے گی۔اور گلگت بلتستان میں گزشتہ دنوں کے حالات و واقعات سمیت گلگت بلتستان میں امن کے پائیدار قیام کے لئے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button