تعلیم

ہنزہ، ڈائریکٹر کالجز میر احمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

ہنزہ ( اجلال حسین ) ملازمت سے سبکدوش ہو نا ہر ایک سرکاری ملازم کے لئے لازم ہے، چاہے وہ چھوٹا ملازم ہو یا بڑا۔۔مگر دوران ملازمت کسی بھی سرکاری ادارے میں کام کرتے ہوئے خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے ملک قوم کی خدمت کرنا ہے۔ اس  لئے ہم جب ملازمت میں اتے ہیں تو ہم مملکت خدا داد پاکستان سے وفاداری ، ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی احکامات کے پابند ی کا حلف برداری لیتے ہے آج اس دن کے حوالے سے میں ضرور کہوں گا کہ تعلیمی ادارہ ایک ایسا مقدس پیشہ ہے اس کو کبھی بھی ضائع نہیں کرنا کیونکہ اپ کا ایک لفاظ انسان کو انسانیت سکھاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز میر آحمد خان نے ہنزہ گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز کالجز کی جانب سے دی جانے والی الودعی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اج جس طرح سے میرے ملازمت کے سبکدوش ہو نے پر جو عز ت بخشا ہے انشاللہ میں دعا کروں گا کہ ہر وہ پروفیسر جہاں بھی اپنی خدمت انسانیت کے خاطر سرانجام دے رہا ہو ان سب کو ییہ دن نصیب ہوآمین۔۔ڈائریکٹر کالجز میر آحمد خان نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا34سالہ ملامت کے عرصے میں بہت کچھ مزید کرنا چا رہا تھا مگر کچھ کمی رہ گئی ہے اس کی وجہ زاتی مجبوریاں تھے مگرمجبوریوں کے باوجود پروفیسروں اور لیکچوں کی تعاون سے بہت کچھ کام کرنے کو موقع ملا جس کے لئے گلگت بلتستان کے ہر ایک کالجز کے سٹاف کا مشکور ہو جنہوں نے ہرممکن تعاون کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارہ میں جب تک ٹیم سربراہ نہ ہو اس ٹیم کی کامیابی نہیں ہو تی میں بحیثیت ٹیم لہڈر اور میرے پروفیسروں اور سٹاف کی تعاون سے باعزت مقدس پیشے سے سبکدوش ہو رہا ہوں اور میں اپنے ہر ایک سٹاف سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ کسی بھی ادارے میں ٹیم ورک لازمی ہے اس کے بغیر کوئی بھی افسر کوئی بھی کام نہیں کر سکتا اس کے لئے گلگت بلتستان گورنمنٹ کالجز کے لیکچرز سے اپیل کر تاہوں کہ جہاں کہیں بھی ہو کالج میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل توجہ دینے کے علاوہ کالج نتظامیہ بھی اتفاق و اتحاد کے ساتھ مل کر کام کرے۔انہوں نے کا لج کے طلباء و طالبات سے مخاطب میں کہا کہ اج کا دور تعلیمی میدان میں سخت مقابلے کا وقت آچکا ہے اپنے اپ کو اس مقابلے کے دور میں آگے نکالنے کے لئے تیار ہو جائے ورنہ اس دور میں پیچھے رہ جانے والے کے لئے کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ محنت اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھے جس انسان کے اندر نظم و ضابط نہیں ان کا مشن ادھورہ رہ جاتا ہے اس لئے چاہیے کہ اپ نصابی ہو یا غیر نصابی سرگرمی طلباء کو اپنے اپ کو محنت اور نظم و ضبط کا جذبہ پیدا کریں تاکہ اپ کی کامیابی کا ضمانت ہو اور اپنی والدین کی توقعات پر پورا پورا اتر سکے ۔

انہوں نے گورنمٹ گرلز اور بوائز بوائر کالج کے پرنسپل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مجھے الوداعی تقریب میں عزت دیا اس کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں

اس موقع پر گور نمنٹ بوائز اور گرلز کالج کے پرنسپل عبدالروف اور زہراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت کے علاوہ بحیثت ڈائریکٹر کالجز ہر مشکل وقت میں تکلف دے دیا ہے اور اپ کی ہدایت کو بروئے کار لاتے ہوئے کالج کی ترقیاتی کاموں میں ہر ممکن کوشش کر چکے ہے اور ہم نے بھی دن ہو یا رات کالج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تکلیف دے چکے ہے انشاللہ اپ کی نصابی و غیر نصابی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپ کے نقش قدم پر چلنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اللہ تعالی اپ کی دی گئی ہدایات ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق ہمیں عطا کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button