چترال ( محکم الدین) چترال میں ویلج کونسلوں کی آٹھ نشستوں کیلئے مقابلے ہوئے ۔ جن میں سے پانچ نشستیں بلا مقابلہ ہو چکی ہیں ۔ یہ نشستیں بعض نمایندگان کی وفات اور بعض کی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی بنا پر خالی ہوئی تھیں ۔ بلا مقابلہ ہونے والوں میں رمبور ، وورکوپ ، ہرت کریم آباد ، ایون ٹو اور تریچ کی نشستیں شامل ہیں ۔ ایون ون کی ایک جنرل کونسلر کی نشست کیلئے پانچ امیداوروں ، یوتھ کی نشست کیلئے تین اسی طرح بروز میں یوتھ کی ایک نشست کیلئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا ۔الیکشن کیلئے وی سی بروز میں میں دو پولنگ سٹیشنز ، چھ پولنگ بوتھ ، جبکہ ایون میں ون کیلئے پانچ پولنگ سٹیشنز اور گیارہ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے ۔ ایون ون میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 3316اوربروز وی سی میں ووٹروں کی تعداد 1939تھی ۔ انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فل پروف سکیورٹی دی گئی اور انتظامیہ کے آفیسران نے انتخابی حلقوں کا دورہ کیا ۔