عوامی مسائل

ونٹر پیکج، الخدمت فاونڈیشن نے ضلع گلگت کے دو سو افراد میں رضائیاں تقسیم کیں

گلگت(پریس ریلیز) فاونڈیشن آف فیتھ فل پاکستان کے تعاون سے الخدمت ضلع گلگت نے گلگت کے 2 سو غریب نادار اور مستحق افراد میں رضائیاں تقسیم کیں ، اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد دفتر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان میں ہوا ۔ اپنے خطاب میں فاونڈیشن آف فیتھ فل پاکستان کے صدر محمد خالد نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ایف او ایف ، الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل کر خدمت خلق میں مصروف ہے، گلگت بلتستان کے عوام دیگر صوبوں کی نسبت پسماندہ ہیں آئندہ بھی تعاون جاری رہیگا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان اپنے سات شعبوں کے ذریعے گلگت بلتستان میں بلا تفریق خدمت خلق میں مصروف ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی الخدمت سردیوں کے موسم میں ونٹر پروگرام کا آغاذ کر چکا ہے ۔ انشاء اللہ گلگت کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی غریب نادار اور مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کیا جائیگا،

distribution-pics

تقریب میں صدر ایف او ایف پاکستان محمد خالد، جنرل منیجر ایف او ایف پاکستان عمران شاہد ، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن ، صدر ضلع گلگت مقصود احمد ، نائب صدر الخدمت ضلع گلگت عنایت اللہ ، جنرل سیکریٹری ضلع گلگت زکریا احمد ایڈوکیٹ نے شرکاء میں رضائیاں تقسیم کر دیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button