سیاست

ضلع استور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے حوالے سےتقریب

استور( بیورورپورٹ ) ملک بھر کی طرح ضلع استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے حوالے سے گوریکوٹ ، عید گاہ میں اور خواتین کی صدر ساجدہ صداقت کے گھر پر برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ استور میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوکی برسی کے حوالے سے تین جگہوں پر تقریب میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقعے پر شرکا نے شہید جمہوریت کی برسی پر انھیں زبردست خراج عقدت بھی پیش کیا گیا۔

گوریکوٹ میں برسی کی تقریب کے موقعے پر عوامی اجتماع میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گڑھ گوریکوٹ میں نعرہ بی بی اور جئے بی بی جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقعے پر درجنوں لوگوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی استور کے سنیر نائب صدر ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کو کسی سیاسی جماعت نے حقوق دیا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور آئندہ بھی گلگت بلتستان کوجو بھی حقوق ملیں گے پیپلزپارٹی کے دور میں ہی میلنگے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں کرپشن کی انتہا کر دیا ہے تمام نوکریا یوں پر بولیاں لگا رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے بڑے دعوے کرنے والے آج کرپشن کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی استور دیامر کے نائب صدر محمد طارق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹھیکوں کی کھلم کھلا بندر بانٹ ہو رہی ہے۔ ٹھیکے مند پسند لوگوں کو دیں رہے ہیں۔ انجینرنگ کونسل کی وزیر اعلیٰ اور اس کی کرپٹ ٹیم دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بہت بڑا رشتہ ہے، آیندہ انتخابات میں گلگت بلتستان اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کو منہ توڑ جواب دینگے۔ اس موقعے پر خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی صدارت کی امیدوار ساجدہ صداقت نے کہا کہ 2009میں آصف علی ذرداری نے گلگت بلتستان کو گڈ گورننس آرڈننس کے تحت صوبائی سیٹ اپ دیا۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان سے جاگیرداری نظام کا خاتمہ کیا، آج تک جو بھی کام گلگت بلتستان کے لئے ہوا ہے وہ پیپلز پارٹی نے کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) حقوق دینے کے بجائے عوام سے چھینا ہیں۔ اس موقعے پر پی وائی او استور کے سابق صدر نے کہا کہ بھٹو نے گلگت بلتستان میں جاگیردار ی کانظام کا خاتمہ کیا۔ اسی طرح 2009میں صوبائی سیٹ بھی دیا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں گلگت بلتستان کے بے روزگاروں کے لئے سینکڑوں روزگار فراہم کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) روزگار چھین رہی ہے۔ اس موقعے پر تقرئب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر شمس الدین نے کہا کہ برسی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی کرپشن اقربا پروری ٹھیکوں میں بندر بانٹ کے حوالے سے استور میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے اس موقعے پر ان کے کالے کارتوت بے نقاب کیا جائے گا ۔

جلسے کے آخر میں پی ایس ایف دیامر استور کے جنرل سیکرٹری سہیل احمد نے استورکے تمام محکموں میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے قراداد پیش کیا اور سب نے ہاتھ اٹھا کر تائید حاصل کیا۔ شہید محترمہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبعہ کیا، قراداد میں صوبائی حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ گندم کے بحران کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر گند م کے سابقہ کوٹے کو بحال کیا جائے۔

آخر میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے کارکنوں محمد نظیم ،شکیل احمد ، عابداللہ، ساجدہ بتول و دیگر کو ہا ر پہنایا گیا ۔بعد از محترمہ کے مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button