تعلیم

دیامر پر جہالت کا لیبل برداشت نہیں تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں۔ دیامر ایجوکیشنل موومنٹ

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر پر جہالت کا لیبل برداشت نہیں تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں۔ تعلیمی اداروں کے قیام میں سوتیلا پن دیامر کو جہالت کے اندھیروں میں رکھنے کے مترادف ہے۔یونیورسٹی کیمپس عوام کا حق ہے، اپنے حق کی خاطر ہر حد تک جائینگے۔ان خیالات کا اظہار دیامر ایجوکیشنل موومنٹ کے راہنماؤں طاہر ایڈوکیٹ،انضمام الحق،مبشر و دیگر نے دیامر پریس کلب کے سامنے یونیورسٹی کیمپس کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ دوران احتجاج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دیامر کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جہالت کے اندھیروں میں رکھا جا رہا ہے۔اہلیان دیامر تعلیم کی اہمیت اور افادیت سے روشناس ہیں۔کیمپس کے زبانی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔فوری طور پر کلاسز کا اجراء کیا جائے۔داریل تانگیر کے انٹر کالجز کو فنکشنل کر کے ان کو اپ گریڈ کیا جائے۔ملک کے دیگر صوبوں کی طرح دیامر کی تعلیمی بہتری کے لئے خصوصی پیکیج دیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button