تعلیم

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا گلگت میں خصوصی سرمائی کلاسز کا آغاز دس جنوری سے ہوگا

گلگت (پ ر ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء گلگت میں وینٹر کیمپ کے تحت سال اول اور سال دوم کے طلباء کے لئے سپشل کلاسسز کا آغاز 10 جنوری 2017 بروز منگل سے ہورہا ہے۔ یہ اہم فیصلہ پچھلے دنوں سیکریڑی تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب کی سربراہی میں ہونے والے پرنسپلز کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اُس غیر معمولی فیصلے کی روشی میں اہم امور کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء گلگت کے پرنسپل پروفیسر اشرف ملک صاحب کی زیرِ صدارت کالج کے فیکلٹی ممبرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کالج میں نصاب کی بروقت اور احسن طریقے سے تکمیل، طلباء کی اعلیٰ خطوط پر تربیت کی فراہی اور معیارِ تعلیم کو پروان چڑھانے کے لئے وینٹر کیمپ اور سپیشل کلاسسزکے اجراء کا آغاز 10 جنوری 2017 بروز منگل سے کیا جائے گا۔ لہٰذا کالج کے سال اول اور سال دوم کے طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button