سیاست

موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے، صرف چہرے بدلے ہیں: فتح اللہ خان، رہنما تحریک انصاف

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ ن کی موجودہ حکومت اور پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے ،حکومت میں صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔انہوں نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی والے کھولے عام نوکریوں کا بولی لگا کر اور ٹھکوں میں کرپش کرتے تھے جبکہ ن لیگ والے رات کے تاریکی میں لین دین کرنے میں مصروف ہیں ،سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں میرٹ کی اور ترقیاتی کاموں کا جتنا دعوا کیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اس کا ایک فیصد بھی کام نہیں ہورہاہے ۔ن لیگ کے وزراء ،ممبران اسمبلی ،مشیران سب کے سب ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور نوکریاں اپنے من پسند افراد میں نواز رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اور بعد از الیکشن بڑے بڑے دعواے کرنے والے ن لیگی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اور یہ جھوٹے دعوے کرنے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مک مکا کی پالیسی سے تنگ آکر بہت سارے لوگ بہت جلد تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاپورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف ہی صرف اپوزیشن کا کردار ادا کرہی ہے ،چیئر مین عمران خان آج ن لیگ کے کرپشن کو بے نقاب نہیں کرتا تو پانامہ زدہ وزیراعظم اور ان کے مرید اس عظیم مملکت پاکستان کا حشر و نشر کر کے رکھ دیتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وفاقی اور دوسرے صوبوں میں اپوزیشن کا کردار تحریک انصاف کررہی ہے اس طرح گلگت بلتستان میں بھی واحد اپوزیشن کا کردار تحریک انصاف ہی کررہی ہے باقی پیپلزپارٹی اور ن لیگ سکے کے دو روخ ہیں۔فتح اللہ خان نے بھارت کی لائن آ ف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن تیمور ،حوالدار مشتاق اور لانس نائیک حسین کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے سپوتوں کی مملکت خداداد پاکستان کے لئے قربانی دینے پر پوری گلگت بلتستان کو ناز ہے اور ہم فخر کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں ہر بچہ بچہ شہیدوں کی طرح قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم کی غلط پالیسی کی وجہ سے بھارت پاکستان کو انکھیں دیکھارہاہے اور ان کی کمزوری اور مودی کے ساتھ کارباری مراثیم کی وجہ سے بھارت درندازی کرہاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button