سیاست

لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دو ورنہ بجلی گھر کو پانی نہیں دیں گے، تھلے کے عوام اڑ گئے

گانچھے(محمد علی عالم خصوصی رپورٹر) ہمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ قراد دیا جائے تھلے کے عوام کا پاور ہاوس کو پانی دینے سے انکار کر دیا خپلو سمیت ضلع کا پچاس فیصد آبادی کو بجلی معطل ہو گئی زرائع کے مطابق تھلے کے عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرانے پر پاور ہاوس کو پانی بند کر دیا جس کے باعث گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے جس وجہ سے ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت ضلع کے پچاس فی صد آبادی اندھیرے میں ڈوپ گیا ہے تھلے عوام کا کہنا ہے کہ پاور ہاوس ہمارے گاؤں میں ہے اور ہمیں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیا جاتا ہے جو کہ ہمیں ہر گز منظور نہیں ہے تھلے کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی یقینی بنایا جائے ہم نے اس حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کوئی سنائی نہیں ہوئی اس لئے ہم نے آخر میں یہ فیصلہ کر لیا ہے محکمہ برقیات کے حکام کا تھلے عوام کے ساتھ مذاکرات کی کوشش جاری ہے ۔اس معاملے پر ایکسین برقیات کریم خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ یہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے واٹر چینل میں برف جمنے کی وجہ سے پانی چینل سے باہر نکل کر لوگوں کے کھیتوں میں داخل ہو گئے تھے جس پر وہاں کے لوگوں نے ہمیں اعتراض کیا اس لئے برف کو توڑنے کے لئے پانی بند کیا ہے معاملہ حل ہو گیا ہے ہمارے عملے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد رضا وہاں موجود ہے رات کو کسی بھی وقت بجلی بحال کر دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ برف جمنے کے معاملے کو کچھ لوگ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر کے بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ اور لوگوں کو ملازمت دینے کی بات کر رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button