سیاست

غیر مقامی گورنرکی تعیناتی قبول نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ نواز ہنزہ

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویژن ہنزہ کا ایک ا ھم ہنگامی اجلاس زیر صدارت جاوید اقبال صدرپاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویژن ہنزہ ضلع سکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر شاہ گل دینار عرفان کریم سلمان کریم ،جاوید کریم تحصیل صدر، جمال الدین،ریاض منگول ، نمبردار علی مدد ،نمبر دار کریم ،محبوب عالم سئنیر رہنما کے علاوہ دیگر قایدین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں غیر مقامی گورنر کی تعیناتی پرگفت شینید کر تے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا کیونکہ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی گورنر شپ کے لیے اہل اور موزوں امیدوارں کا فہرست طلب کر لیا تھا۔ جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے باصلاحیت ر ہنماوں کو نظر انداز کیا گیااور کیا دیگر سیاسی پارٹیوں کی ان تحفظات کو تقویت نہں ملے گی پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن میں دھندالی کے لئے یہ سب کچھ کر رہی ہے ان غیر یقینی حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی الیکشن پرمیں کامیابی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ا اور کوئی بعیدنہں کہ مقامی پارٹی رہنماوں کو نظر انداز کرنے پر جاوید ہاشمی کی طرح باغی ہوجائینگے ۔اس لیے پارٹی کے مخلص اور وفادار تعلیم یافتہ کارکنوں کی حثیت سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زمینی حقالق کو مد نظر رکھتے ہوے مقامی سیاسی کارکن کو گورنر منتخب کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کو پھلنے پھولنے کا موقع مل سکا تھا مگر اس کے بر عکس ہوا۔اجلاس میں کہا گیا ہا کہ وفاق کی جانب سے مسلط کردہ گورنر کو نہ صرف عوامی ح؛لقوں میں احساس محرومی پید اہوتی ہے بلکہ آئندہ انے والے انتخابات میں پا کستان مسلم لیگ ن کو کا فی حد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں کہا گہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ حالیہ گلگت بلتستان کے گورنر کے حوالے سے افوہیوں کو رد کرتے ہوئے گلگت بلتستان مسلم لیگ ن کے کارکن کو گورنر بنایا جائے تاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ بھر پور تعاون کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button