سیاست

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام گلگت میں گو نواز گو ریلی، وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ

گلگت(ارسلان علی)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا اور نواز شریف کے استعفے تک احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا ۔اتوار کے روز احتجاجی ریلی اور بعد ازاں علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نوازشریف سے استعفیٰ لے کر ہی دم لے گی ،پاکستان میں استعفے دیئے نہیں لئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہمارا اگلا احتجاجی پڑاوسکردو میں جس کے بعد پوار گلگت بلتستان جام ہوجائے گا اور GBکا کوئی راستہ کھلا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا پانامہ فیصلہ آنے کے بعد نوازشریف کی عزت کا سوال نہیں بلکہ پورے قوم کے عزت کا سوال ہے کیوں کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیر اعظم جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اس عہدے کی توہین ہے ۔ن لیگ سیاست کو تجارت سمجھ کررہی ہے اور جو لوگ سیاست کو تجارت بناتے ہیں ان کو عزتوں کا احترام نہیں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کے لئے سیاست کی ہے اور ن لیگ والوں نے اس زر اور جائیداد کے لئے سیاست کی ہے اور اس طرح سے کیا ملک چل سکتا ہے ؟ہمیں اس چور اورکرپٹ وزیراعظم سے ملک کو آزاد کروانا ہے یہ ملک کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس ملک کے عزت کے خاطر قربانیاں دی ہے اور جیلوں کی صعبتیں کاٹیں ہیں اور پیپلزپارٹی پاکستان کی استحکام کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج تک کسی کے ساتھ بھی وفا ء نہیں کی ہے اس نے پر اس بنے کے ساتھ دوکھ کیا ہے جن کو سیڑی بنا کر وہ سیاست میں آئے تھے اور اس میدان میں اگئے آئے ہیں اور اس نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام سے بھی دوکھ کیا ہے جو الیکشن سے قبل انہوں نے وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی فیصد گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی پورا نہیں ہوا ہے ۔

اس علامتی احتجاجی دھرنے میں پیپلزپارٹی کی تمام صوبائی قیادت سمیت سینکڑوں کی تعدا د میں کارکنوں نے شرکت اور تمام شرکا ء نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اور وزیراعظم نوازشریف سے پانامہ سکنڈل کے حوالے سے عدالتی فیصلہ کے مطابق بنے والی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چور ڈیکلیئر کرکے ہمارے گنا ہ صاف کر دیئے ہیں اور پانامہ لیک کی وجہ سے پاکستان کی پوری دبنا میں رسوائی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کو چیئر میں آصف علی زرداری نے ہمارے سے وعدہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو ہم آئینی صوبہ بنائینگے اور آنے والے الیکشن پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ کاروانے کے لئے کوشش کرینگے ۔سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی اور پورے ملک کی عزتیں داوپر لگا دی ہے اور اس پر وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہاوس سیکنڈل نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی عزتیں خاک میں ملادی ہے اور جب بھی ہم اسلام آباد جاتے ہیں تو ہم سے ہر کوئی اس کے بارے میں پوچھتا ہے اوراس کے باعث ہم چپ چپ کر چلتے ہیں ۔ہم سپریم اپیلٹ کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر از خود نوٹس لیں ۔نائب صدر بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کے آنے کے بعد وزیراعظم کا اقتدار میں رہنا کوئی جواز نہیں بنتا ہے اور فوری طور پر وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہئے کیوں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا عز ت بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہاوس سیکنڈل کا فوری طور پر تحقیقات کروایا جائے اوروزیراعلیٰ اس میں ملوث وزراء کابینہ سے نکا ل دیں ۔

سنٹرل ایگزیٹیو کمیٹی پیپلزپارٹی کے ممبر محمد موسیٰ ،رضی الدی رضوی ،ایوب شاہ، اسلم ایڈووکیٹ ، زبیدہ زینت ،کلثوم مہدی ،انجینئر حسن علی ،سید وقار حسین ،سلطان گولڈن ،جمیل قریشی ،زوار فدا حسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ہاوس سیکنڈل کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں نواز شریف کی حکومت ختم ہوچکی ہے وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں پو رے پاکستان میں دھر نے دیئے جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button