عوامی مسائل

غذر کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس سے نیچے گرگیا، آبشاریں جم گئیں

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع غذر میں شدید سردی بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10درجے سے گر گیا۔ دریا،ندی نالے اور غذر کے پہاڑوں سے گیرنے والے خوبصورت آبشاریں جم گئیں ۔دیار اور ندی نالوں کاپانی جم نے سے غذر میں موجودتمام پن بجلی گھروں کے پیداوری صلاحت میں کمی ہوئی ہے ۔ پائپ لائنیوں میں برف جم نے سے سے علاقے میں پینے کے لیے صاف پانی ناپید ہوگیا ہے ۔

محکمہ برقیات غذر کے مطابق غذر کے ندی نالوں میں سردی کے باعث پانی کی بہاو کم ہوئی ہے جس باعث غذر میں بجلی کی پیداوار بہت کم ہوگئی ہے ۔ گوپس بتھریت پاور س کی پیداواری صلاحیت 1600کلوواٹ سے کم ہوکر 1000 ،سینگل پاورس 800کلووٹ سے کم ہوکر350،یاسین سیلی ھرنگ پاورس ۱11ooکلووٹ سے ہوکر800،یاسین نازبر پاورس 600سے کم ہوکر 300تک پہنچ گئی ہے ۔شدید سردی ،بجلی اور پینے کے صاف پانی کی اچانگ قلت کے باعث لوگوں کو شدیدمشکلات درپیش ہے ۔دوسری جانب بجلی کی شارٹیج کی وجہ سے ایک طرف عوام تودوسری جانب محکمہ برقیات کے حکام بھی پریشان ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button