عوامی مسائل

گلگت : ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ما نیٹر نگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

گلگت ( پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت مختلف محکمہ جات کے ذمہ داران کااجلا س ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ما نیٹر نگ کمیٹی ، سب ڈویژنز میں سروس ڈیلیوری یو نٹس کے قیام اور ڈیزاسٹر ریلیف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ، تمام اداروں کو عوام النا س کو بہتر سہو لیا ت فراہم کر نیکی ہدا یت، متعلقہ اداروں کو گلگت شہراور گردونواح میں صفائی اورڈاگ شوٹنگ کے عمل کو جار ی رکھنے پر زور۔ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں غفلت بر تنے وا لے عملے کی فوری گرفتاری کا حکم۔ گلگت ، دنیور ، جگلوٹ میں مو یشی منڈیاں قائم کر نے پر غور ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ کو ارڈنیشن کے حو الے سے اجلا س کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع گلگت کے مختلف محکمہ جات کے حکام شریک تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہر محکمے کے ذمہ داروں نے اپنے اپنے محکمے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کارکر دگی سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اداروں کے بہتر کا رکر دگی کے حو الے سے شا باش دی اور علا قے کی تعمیر و تر قی اور مفاعامہ کے تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ذور دیتے ہو ئے کہا کہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر اداروں کو مضبوط جا ئے اور کسی بھی قسم کی شکا یا ت کا موقع نہ دیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ عنقریب ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ما نیٹرنگ کمیٹی کا نو ٹیفکیشن جا ری کیا جا ئیگا ۔کمیٹی کے سربرا ہ ڈپٹی کمشنر گلگت ہو نگے اور سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر سربرا ہی کر یں گے ۔کمیٹی میں مستقل ممبر ہو نگے جو علا قے میں جاری تر قیا تی کا موں کا ما نیٹر نگ کریں گے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ سروس ڈیلیوری یو نٹس کا مقصد عوام کو در پیش مسائل اور انکے حل کیلئے متحرک رہیں گے ۔ عوا م اپنے شکا یات ریکارڈ کر ائیں گے جس کے ازالے کیلئے ہر یو نٹ تند ہی اور متحرک رہیں گے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر ریلیف کمیٹی کو فعال بنا یا جا ئے گا تاکہ عوام کا کم نقصان ہو اور نقصانا ت کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کریگی۔ محمد حمزہ سالک نے کہا کہ الحمد اللہ گلگت شہر میں بری ترقی ہوئی ہے ہم مزید ترقی کے خواہاں ہیں ادارے اپنے استعدادکار کو بڑھا تے ہو ئے مزید متحرک رہیں ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کا اجلاس ما ہا نہ بنیادوں پر انعقاد کیا جا ئے گا تاکہ اداروں کی بہتر ی اور علاقے کی تعمیر و تر قی میں روز افزوں نکھا ر آ ئینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدا یت جاری کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کا خاتمے میں کوئی نر می نہیں بر تی جا ئے دوسری جا نب گلگت شہر سمیت دنیور اور جگلوٹ میں مویشی منڈیوں کے قیام کے حوا لے سے بھی غور کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام تمام ذمہ داروں کو کہا کہ عوام کو در پیش تمام مسائل کا مل کر حل کریں گے تاکہ جلد مسائل کے خاتمے میں مددملے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button