نوجوان

سکردو میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی سنٹر قائم کرنے مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بلتستان کے نوجوانوں نے سکردو میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی سنٹر قائم کرنے مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مقامی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلتستان سے سینکڑوں نوجوانوں کو محض ایک دن کے امتحان کیلئے کم ازکم پانچ ہزار روپے اور خواتین کیلئے دس پندرہ ہزار روپے تک اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ان کہناتھا کہ ایک دن کے امتحان کیلئے انہیں گلگت تک سفر جو 7سے8گھنٹوں پر محیط ہے ۔جس کا کرایہ اور ہوٹل میں رہائش وغیرہ کے اخراجات پانچ ہزار سے تجاوز کرجاتے ہیں ۔اور اگر وہی امیداور اگر خاتون ہو تو اس کے ساتھ اس ایک محرم مرد کو بھی آنا پڑتا ہے اور یہاں شیر خوار بچوں کو سنبھالنے کیلئے ایک اور خاتون کی بھی خدمات حاصل کرنا پڑتا ہے اس صورت میں اخراجات15 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں جو ایک بے روزگار آدمی کیلئے بہت بڑا بوجھ بنتا ہے۔انہوں نے عوامی نمائندوں سے اس بارے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے فوری طو پر اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ان نواجوانوں کے مطابق انہوں نے گلگت میں فیڈرل سروس کمیشن کے اہلکاروں سے اس بابت پوچھنے پر جواب دیا ہے کہ اگر عوامی نمائندوں کی طرف سے مطالبہ ہونے کی صورت میں سکردو میں امتحانی سنٹر قائم کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button