نوجوان

کھرمنگ: مہدی آباد سرلنگ کے نوجوانوں کی ایک وفد کا قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے ا سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد سے ملاقات

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) مہدی آباد سرلنگ کے نوجوانوں کی ایک وفد کا قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے ا سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد سے سکردو میں ملاقات ۔ وفد نے حاجی فدا محمد ناشاد کو علاقے کے مختلف امور اور اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت علاقہ سرلینگ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ہر سال علاقے کے عوام کو سردیوں میں پانی کی پائپ میں برف جمنے سے پانی بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے عوام دریائے سندھ اور مختلف چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں دوسری جانب علاقے کے عوام کو ماہانہ کوٹے کے گندم کی سپلائی بھی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے علاقے میں گندم کی سخت بحران پایا جا رہا ہے اور ماہانہ ملنے والی گندم کوٹہ مہینہ ختم ہونے پر لیپس ہو جاتے ہیں اس سلسلے میں اسپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے وفدکو یقین دلایا کہ وہ مسائل کی حل کے لئے متعلقہ حکام اور محکے کو آگاہ کرئے گے اور حلقہ 3 کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کی فوری حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرئے گے اور اگلی اے ڈی پی میں ان تمام مسائل کی ازالے کے لئے فنڈ مختص کیا جائے گا تاکہ حلقے کے عوام کودرپیش مسائل حل ہو سکیں اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشادنے وفد کو یقین دلایا کہ وہ احساس زمہ داری کے ساتھ حلقے کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہے واضح رہے کہ علاقہ سرلینگ کے نوجونوں نے حالیہ الیکشن میں حاجی فدا محمد ناشاد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس پولنگ اسٹیشن سے حاجی فدا محمد ناشاد بھاری اکثریت سے جیت گئے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button