تعلیم

تعلیم ہی روزگار کا واحد موقع پیدا کر تا ہے۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ

گلگت(فرمان کریم بیگ) ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں روزگار کے کوئی اور ذرائع نہیں ہے علم واحد ذریعہ ہے جس سے حاصل کر کے لوگ اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے تعلیم پہ خصوصی توجہ دی ہے تاکہ لوگ علم حاصل کر کے اپنے پاؤں پرکھڑے ہو سکے۔ ماضی میں محکمہ تعلیم میں میرٹ کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔اب ہماری حکومت نے میرٹ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی تقرریاں این ٹی ایس اور ایف پی ایس سی کے ذریعے کرائی گئی ہے۔تاکہ معاشرے میں تعلیم کا معیار بلند ہو اور ہمارے بچوں کو معیار تعلیم میسر آسکے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی تعلیمی ادارے سیڈا سے تربیت حاصل کرنے والے ای سی ڈی ٹیچرز کو تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو بلند مقام حاصل ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے جس کے وہ حق دار ہیں۔ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ خواتین تعلیم کے ذریعے اپنے ملک اور علاقے کی ترقی کر سکتے ہیں۔ تعلیم کے بغیر دنیا نا مکمل ہے۔ علم کی کوئی انتہا نہیں ہے لحد تک علم حاصل کی جاتی ہے۔ امید ہے کہ یہ اساتذہ یہاں سے تربیت حاصل کرکے اپنے علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر ئینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرکے اپنے لئے روزگار کے مواقع پید ا کرے۔ گلگت بلتستان میں روزگار کے دوسرے مواقع نہیں ہے جس سے لوگ اپنے روزگاری کر سکے ۔ تعلیم ہی واحد روزگار کا موقع پیدا کر تا ہے۔ تعلیم کی بدولت معاشرے میں شعور پیدا ہو تی ہے اور معاشرے میں امن امان کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے بشیر احمد،علی رضا کواڈینٹر آفاق ، پرنسپل سیڈا سکول نور بانو اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ خواتین اساتذہ آگے بڑھنے کا ہمیشہ سوچیں۔ یہاں سے تربیت حاصل کر کے خواتین اساتذہ اپنے سکولوں میں بچوں کو معیار تعلیم دینے میں اپنا کر دار ادا کرے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے خواتین اساتذہ میں اسناد بھی تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button