عوامی مسائل

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میرٹ کے نام پر میرٹ کا جنازہ نکا لاہے۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع

استور(سبخان سہیل) محکمہ ہیلتھ استور میں ہونے والی خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ انٹریو ز کے عمل کے فورا بعد شارٹ لیسٹ امیدورں کا لیسٹ آوزاں نہیں کرنا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہیلتھ کی اسامیوں میں کرپشن کے لیے اس عمل کو اب تک روکا گیاہے۔ محکمہ ہیلتھ استور میں ٹیسٹ انٹریو ٹیم کو چاہیے تھا کہ وہ استور میں ہی بیٹھ کر ان امیدورں کا ریزلٹ فائنل کرتے نہ کہ اس کو گلگت لے کر آتے۔ میرٹ کے نام پر انجینرنگ کرپشن ہو رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع ۔محکمہ ہیلتھ میں ہونے والی آسامیوں کے ٹیسٹ انٹریوز کا ریزلٹ ممبران اسمبلی کے اپنوں کو نوزانے کے لیے اب تک روک کے رکھا ہے۔

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میرٹ کے نام پر میرٹ کا جنازہ نکا لا ہے۔ عوام کی جو توقعات پاکستان مسلم لیگ ن سےتھی ان توقعات پر پانی پیھر دیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے چند ممبران صرف اپنی کرسی بچانے کی دوڈ میں غریب اور مظلوم عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ ستور میں محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن نے میرٹ کا جنازہ نکالا ہے۔ غریب دن بدن غریب ہوتا جارہا ہے اور امیر دن بدن امیر ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گندم کی سبسڈی کے حوالے سے کٹگریز کے نام پر گلگت بلتستان سے گندم کی سبسڈی ختم کرنا چاہتی ہے۔ ان کی حکومت آتے ہی گندم کا بحران آیا ہوا ہے۔ یہ لوگ گلگت بلتستان کی عوام سے ان کے حقوق چیھننا چاہتے ہے۔ گندم سبسڈی کو ختم کرنے کا اندر سے باقاعدہ پلان تیار ہوچکا ہے جس کے ابتدائی مرحلہ کٹگریز کرنے کے نام سے ہی شروع کیا ہوا ہے ۔ گلگت بلتستان کے گندم کے کوٹے میں جو کمی کہی گئی ہے وہ گلگت بلتستان حکومت کے ہی کہنے پر کم کی گئی ہے ۔ استور کے اندر اس وقت لوگ گندم کے ایک ایک دانے کو ترس رہے ہیں۔ بالائی علاقوں میں لوگ فاقوں کا شکار ہے۔ ہر سال استور کے بالائی علاقوں کے لوگوں کو چھہ ماہ کا کوٹہ ڈیمپ کیا جاتا تھا مگر اس سال ان علاقوں میں تین ماہ کا بھی گندم کا کوٹہ نہیں دیا گیا ہے جس کہ وجہ سے استور کے بالائی علاقوں کی عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے۔ استور کے بالائی علاقوں میں چار سے پانچ فٹ برف پڑی ہے۔ اب اس حالت میں وہ لوگ کیا کریں اپنا رونا کس کے پاس جاکے روئیں۔ استور کے دونوں منتخب ممبران ضلع میں عوام کے مسائل کم اورسب ٹھیک پر زیادہ کام کرہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button