متفرق

سماجی ترقی کے لئے حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، احسان اللہ بھٹہ صوبائی سیکریٹری

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری داخلہ احسان اللہ بھٹہ نے کہا ہے کہ سماجی ترقی کے لئے حکومت اور سول سوسایٹی کو مل کر اکٹھا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ مل کر کام کرنے سے ملک میں ترقی ہو گی۔ طلباء وطالبات معیاری تعلیم کے ذریعے ملک کی تعمیر وترقی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سینا ہیلتھ اینڈ ویلیفئر سروس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت تمام افراد کو ملازمت نہیں دے سکتی ہے عوام خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں تو معاشرے ترقی کرسکتا ہے۔ معیاری تعلیم حاصل کر نے کے لئے اساتذہ کی محنت اہم ہے ۔الحمد اللہ سینا ہیلتھ اینڈ ویلیفئر سروس نے گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے سمیت بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ تعلیم کے بغیر تربیت فائدہ مند ہیں ہے۔ یہاں بچوں کو وہ تربیت دی جاتی ہے کہ جو عام بچوں کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے مشہور شاعر جمشید خان دکھی نے گلگت بلتستان کے بچوں کو معیاری تربیت دینے میں قابل ستائش کام کئے ہیں جس پر ادارہ مبارک باد کے مستحق ہے۔ اس موقع پر سینا ہیلتھ کے آرگنائزز نے مہمانوں کو ادارے کے بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ نے سینا ہیلتھ میں ای سی ڈی اور وکیشنل سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button