صحت

گلگت: جگلوٹ ہسپتال میں ملازمین کی کمی کو بہت جلد پورا کیا جائیگا

استور(سبخان سہیل) گلگت جگلوٹ ہسپتال میں ملازمین کی کمی کو بہت جلد پورا کرکے نئی مشینری کو رن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے پانچ کروڑ اکیس لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا جس کا پی سی ون بھی اپرول ہوچکا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل کی گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم جگلوٹ ہسپتال میں اسٹاف کی جو کمی ہے وہ بہت جلد پورا کرکے نئی مشینری کو رن کریں گے۔ ہسپتال میں ضرورت کے مطابق قابل اور تجربہ کار اسٹاف تعینات کئے جائیں گے۔ جو ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غفلت برت رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ ہماری حکومت دن رات کام کررہی ہے بہت جلد عوام کو ثمرات ملنا شروع ہوجائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button